خواتین کی بڑی مشکل آسان میتھی دانے کی خاص کریم بنا کر لگائیں اور چہرے کی جھریوں اور جھائیوں پر قابو پائیں!

بڑھتی عمر کے اثرات واضح ہونے لگے ہیں چھائیاں، جھریاں اور بلیک ہیڈز ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے آپ پریشان ہیں تو ابھی جائیں اپنے کچن میں اور ان چیزوں سے کریم بنا کر لگائیں اور پائیں قابو اینٹی ایجنگ اثرات سے۔

٭ آدھا کپ میتھی دانہ رات بھر بھگو دیں۔

٭ صبح اٹھنے پر اس کو پانی سمیت بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں کہ نرم ملائم کریم سی بن جائے۔

٭ پھر اس میں چار لیموں کا رس، دو چمچ گلاب عرق، ایک چمچ بادام کا تیل اور ایک چمچ ناریل تیل شامل کر کے خوب مکس کرلیں۔

٭ روزانہ کے استعمال سے آپ خود اپنی رنگت میں بھی فرق بھی محسوس کریں گی اور جھریاں، جھائیاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی۔

شیئر کریں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *